بڑے سوالات کے مختصر جوابات

Rs.495
  • Price in reward points: 495
  • Publisher FAZLEESONS
  • Author: اسٹیفن ہاکنگ ۔ علیم احمد۔سہیل یوسف
  • Availability: 2-3 Days
"  اسٹیفن ہاکنگ کا شمار عصر حاضر کے مشہور ترین سائنسدانوں میں ہوتا ہے جن کی عوامی مقبولیت کا آغاز 1988 میں ان کی تصنیف " بریف ہسٹری آف ٹائم" سے ہوا، جو آج دنیا میں سائنس کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ہے۔ اب تک چالیس زبانوں میں اس کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب، ہاکنگ کے دس منتخب ع..

"  اسٹیفن ہاکنگ کا شمار عصر حاضر کے مشہور ترین سائنسدانوں میں ہوتا ہے جن کی عوامی مقبولیت کا آغاز 1988 میں ان کی تصنیف " بریف ہسٹری آف ٹائم" سے ہوا، جو آج دنیا میں سائنس کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ہے۔ اب تک چالیس زبانوں میں اس کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب، ہاکنگ کے دس منتخب عوامی لیکچروں کا مجموعہ ہے، جن میں انہوں نے خدا کے وجود سے لے کر انسانیت کے ممکنہ مستقبل تک، بڑے سوالوں کے جوابات دینے کی کوشش کی تھی۔ 8 مارچ 1942 کے روز پیدا ہونے والے اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال 14 مارچ 2018 کو ہوا۔ یہ کتاب ان کے اہل خانہ نے انکی وفات کے بعد شائع کروائی۔ ہاکنگ کی وفات کے نو ماہ بعد اشاعت پذیر ہونے والی یہ  تصنیف 2018 میں سائنس کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن چکی ہے۔ 

اس کا اردو ترجمہ پاکستان  کےدو سینئر صحافیوں، علیم احمد اور سہیل یوسف نے کیا ہے جو پاکستان کے مقبول سائنسی جریدے ' ماہنامہ گلوبل سائنس " کے بانی اور مدیران بھی رہ چکے ہیں۔ ترجمے کے دوران جہاں بطور خاص درستی کا اہتمام کیا گیا ہے، وہیں یہ خیال بھی رکھا گیا ہے کہ پڑھنے والے کو یوں لگے جیسے اسٹیفن ہاکنگ نے یہ کتاب اردو ہی میں لکھی ہے۔ 

ادارہ " فضلی سنز " کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اسٹیفن ہاکنگ کی ایک اور تصنیف کا اردو ترجمہ " کائنات کا مکمل ترین نظریہ" کے عنوان سے شائع کر  چکا ہے جسے علیم احمد نے کیا تھا۔  " بڑے سوالوں کے مختصر جواب" سے یہ اعزاز دوچند ہوا ہے۔ "


نوٹ: مذکورہ بالا اقتباس کتاب کے بیک سے لیا۔گیا۔ہے

Write a review

Please login or register to review